کوئٹہ ، کسٹمز فیلڈانفورسمنٹ رخشان یونٹس نے 50 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی سامان قبضے میں لیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق کی ہدایات پرایڈشنل کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ معین افضل علی اسسٹنٹ کلکٹر شفیع اللہ، رخشاں ڈویژن کے انچارج سپرنٹنڈنٹ آصف زمان، انسپکٹر حاجی ظاہر، انسپکٹر الہی بخش اور دیگر اسٹاف نے پچھلے دنوں مختلف کارروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان جن میں ڈارئی فروٹ، پلاسٹک بیگز، کچن سیٹ، غیر ملکی بہترین کوالٹی کے سیگرٹس، اور چار عدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں شامل ہیں کی اسمگلنگ کو ناکام بنا تے ہوئے سامان کو گاڑیوں سمیت قبضے میں لیا گیا۔ رخشان ڈویژن میں کارروائیوں کے دوران اب تک چند ماہ میں 50 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی سامان کو قبضے میں لیا گیا ہے۔