کوئٹہ کےعوام کی سہولت کے لئے قائم آٹا سیل پوائنٹس پر سرکاری ریٹ پر آٹے کی فراہمی جاری، افسران تعینات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں عوام کی سہولت کے لئے قائم آٹا سیل پوائنٹس پر سرکاری ریٹ پر آٹے کی فراہمی جاری،پوائنٹس پر ضلعی افسران تعینات کر دئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے شہر کے 11مقامات پر سیل پوائنٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے سیل پوائنٹس پر فلور ملوں کی جانب سے وافر مقدار میں آٹا فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ پوائنٹس پر ضلعی افسران بھی تعینات کر دئے گئے ہیں۔ سیل پوائنٹس پر خواتین اور بزرگ شہریوں کے لئے علیحدہ علیحدہ قطار بنائی گئیں شہری پرسکون ماحول میں آٹا حاصل کر رہے ہیں۔شہریوں کی جانب سے سیل پوائنٹس پر بہترین انتظامات پر صوبائی حکومت سے شکریہ ادا کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے