کراچی : تین مسلح ڈاکو گھر سے 40 تولہ سونا، 23 لاکھ روپے اور 2500 ڈالر لوٹ کر فرار

کراچی: گلستان جوہر میں نامعلوم ملزمان گھر میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کرکے فرار ہوگئے۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک ون میں رواں سال کی اب تک کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی۔تین مسلح ڈاکو گھر سے 40 تولہ سونا، 23 لاکھ روپے اور 2500 ڈالر لوٹ کر فرار ہوگئے۔مقدمے کے مطابق مسلح ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی کی، ملزمان گھر سے تین لاکھ روپے سے زائد کے سیونگ سرٹیفکیٹ بھی لے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے