ڈی سی کے دیر دفتر آنے پر جام گروپ کا احتجاج وتلخ کلامی، ڈی سی نے جام گروپ کے رہنماء کو تھپڑ رسید کردیا

حب(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر حب اور جام گروپ و نیشنل پارٹی کے نو منتخب کونسلروں کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی ہوئی ڈپٹی کمشنر کے خلاف نعرے بازی ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان نے جام گروپ کے رہنما ارشاد پارس کو تھپڑ رسید کر دیاتفصیلات کے مطابق حب کا سوک سینٹر اس وقت مچھلی مارکیٹ بنگیا جام گروپ کے رہنما ارشاد پارس کو ڈپٹی کمیشنر حب نے تھپڑ رسید کردیا جام گروپ کے مطابق نیشنل پارٹی اور جام گروپ کے رہنما و کارکنان مہنگائی کے خلاف درخواست دینے ڈی سی آفس حب پہنچے جس پر پہلے ڈی سی دیر سے آفس آنے اور پھر انے کے باوجود انتظار کروانے پر کارکنان سراپا احتجاج ہوگئے اور نعرے بازی شروع کردی جس پر ڈی سی حب زاہد خان نے اپنے آفس سے نکلتے ہی جام گروپ کے رہنما ارشاد پارس کو تھپڑ رسید کردیا جس پر کارکنان مزید سراپا احتجاج ہوگئے اور حب کا سوک سینٹر مچھلی مارکیٹ بن گیا خبر پھلنے کے ساتھ ہی جام گروپ اور نیشنل پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں سوک سینٹر حب پہنچ گے جس کے بعد احتجاج مزید سخت ہوگیا اور لسبیلہ بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوتے ہوے بیلہ۔اوتھل۔وندر اور حب میں مختلف مقامات روڈ بلاک ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور کراچی کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی اس دوران کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی جاری رہی دوسری جانب سوک سینٹر حب کے گیٹ بند کردیے گئے اور سوک سینٹر کے باہر احتجاج کے باعث افسران سوک سینٹر میں محصور ہوکر رہے گئے جام گروپ کے رہنما زرین خان مگسی بھی حب پہنچ گئے ڈی سی حب کی جانب سے تھپڑ مارے جانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے آخری اطلات تک روڈ بند رہا اور مزاکرات نہیں ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے