ڈپٹی کمشنرقلات کاپبلک ہیلتھ ریسٹ ہاؤس زاوہ ندی غریب آباد اور ڈسٹرک ہیڈ کواٹر ہسپتال قلات کا دورہ
قلات (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنرقلات منیر درانی نے پبلک ہیلتھ ریسٹ ہاؤس زاوہ ندی غریب آباد اور ڈسٹرک ہیڈ کواٹر ہسپتال قلات کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی نے گزشتہ روز پبلک ہیلتھ ریسٹ ہاؤس کا دورہ کیا جہاں پر آبنوشی کیلئے جاری ڈرلنگ کے کام کاجائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے غریب آباد ایریا میں زاوہ ندی کا بھی دورہ کیا اور سیلاب میں بہہ جانے والے پل کے ملبے کا جائزہ لیا اور اس ملبے کو ہٹانے کیلئے احکامات جاری کردیا تاکہ مستقبل میں سیلابی نقصانات سے علاقے کو بچھایا جاسکے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال قلات کا بھی دورہ کیا ایم ایس سول ہسپتال قلات ڈاکٹر نسیم لانگو نے ڈپٹی کمشنرکو سول ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرایا ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ میں صفائی ستھرائی اور اسٹاف کی حاضریاں چیک کی اور ہسپتال میں دستیاب ادویات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال میں نئے زیر تعمیر بلڈنگز کے کام کا بھی جائزہ لیا اور تعمیراتی کام کو جلدازجلد مکمل کرنے کیلئے احکامات جاری کردئے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال قلات میں ادویات کی کمی کو کافی حدتک پورا کردیا گیا ہے اور ہسپتال کو نیا ایمبولینس بھی فراہم کردیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ قلات صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہاہے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروے کا لایا جارہاہے۔