پی ڈی ایم اے ہرقسم کی ایمرجنسی مدد کیلئے تیار ہیں،نصیراحمد ناصر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈائریکٹرجنرل پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نصیراحمد ناصر نے کہاہے کہ کان مہترزئی،کوژک ٹاپ اور لک پاس سمیت زیارت میں زیادہ برف باری کے امکانات ہیں،جہاں وزیراعلیٰ کی ہدایت پرپی ڈی ایم اے کی بھاری مشینری پہنچادی گئی ہے،کان مہترزئی کے مقام پر50کمروں پر مشتمل جگہ تیار کرلیاگیاہے جہاں گیس سلنڈر، باقی تمام سہولیات موجود ہیں،مذکورہ کمروں میں 400 سے 500 افراد کو رکھنے کی استعداد ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے رات گئے کان مہترزئی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹرز عطاء اللہ مینگل،فیصل پانیزئی ودیگر بھی تھے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر کا کان مہتر زئی کا دورہ کیا اوربرف باری کے بعد قومی شاہراہ پر برف ہٹانے کے کام کا معائنہ کیاانہوں نے پی ڈی ایم اے عملے کو شاباش دی اس موقع پر ان کاکہناتھاکہ صوبے میں ضلع قلعہ سیف اللہ کے مہتر زئی، چمن کے کوژک ٹاپ اور مستونگ کے لک پاس ایریا میں برف باری کے زیادہ امکانات ہیں جبکہ پورے ضلع زیارت میں سب سے زیادہ برف باری کے امکانات ہیں اس سلسلے میں وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر مذکورہ مقامات پر ہیوی مشینری، ایمبولینس و دیگر فراہم کردئیے گئے ہیں، انہوں نے کہاکہ کان مہتر زئی کے مقام پر 50 رومز تیار کئے گئے ہیں جہاں ہر قسم کی سہولیات موجود ہیں، مذکورہ کمروں میں گیس سلنڈر، باقی تمام سہولیات موجود ہیں،مذکورہ کمروں میں 400 سے 500 افراد کو رکھنے کی استعداد ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہاکہ پی ڈی ایم اے کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہیں۔