پی ڈی ایم اے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے ، میرضیاء لانگو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ وپرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ پی ڈی ایم اے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے،اس سلسلے میں تمام انتظامی سربراہان ان بورڈ اور ایمرجنسی آپریشن سینٹرل مکمل طورپرفعال ہیں،عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن پر دے سکتے ہیں سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورتحال سے باخبر رہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزمحکمہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کو حکام کی جانب سے برفباری اور موجود صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایاگیاکہ اس وقت برفباری کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت میں کوئی رکاوٹ نہیں محدود وسائل میں رہتے ہوئے محکمہ نے متاثرین کی ہر ممکنہ معاونت اقدامات کیے ہیں،میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف کا کام تاحال جاری ہیں جبکہ پی ڈی ایم اے سمیت دیگرکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکام کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔برف باری کی وجہ سے اب تک کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورتحال سے باخبر رہیں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پرفعال ہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن پر دے سکتے ہیں۔