پنجاب اسمبلی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے، فواد چوہدری

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ حتمی ہے وزیراعلیٰ پرویزالہی کو آج ہی اسمبلی تحلیل کا کہیں گے۔زمان پارک لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ چاہتے ہیں خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی اکٹھی تحلیل ہوں، کہا ہمارے لئے نہیں، سرپرائز تو اُن کے لیے تھا جو اسمبلی میں آئے ہوئے تھے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے جوتے چھوڑ کر بھاگنا چاہ رہے ہیں، یہ لوگ عوام کے پاس جانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے والے پارٹی اراکین اسمبلی کیخلاف ریفرنس بھیجیں گے۔ آئندہ انتخابات میں انہیں ساتھ لے کر نہیں چلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے