میگا پراجیکٹ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ، چینی قونصل جنرل

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل لی بیجان نے گزشتہ دنوں میں اپنے ٹویٹر میں جاری ایک بیان کہا ہے کہ 230 ملین ڈالر کے میگا پراجیکٹ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، 4 ہزار 600 ٹن اسٹیل سے سٹرکچر مکمل کرلیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ 230 ملین ڈالر کے میگا پراجیکٹ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر پر مثبت پیشرفت ہو رہی ہے،مرکزی ٹرمینل کی تعمیر جاری ہے، 4 ہزار 600 ٹن اسٹیل سے سٹرکچر مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ چھت اور اندرونی حصے کی تعمیر اور الیکٹرو میکنیکل آلات کی تنصیب کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جبکہ گوادر کے جاری عمل کے حوالے سے ایک مزید اہم پیشرفت ہوئی ہے جب کہ گوادر کے لوگوں کو سہولیات فراہمی سے متعلق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت منعقدہ اعلی سطحی اجلاس میں گوادر میں 300 میگا واٹ کول پاور پراجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ منصوبہ 42 ماہ کی مدت میں مکمل ہو گا، اس کے ساتھ ساتھ آئندہ دو ماہ میں مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے