مغرب و جنوب کی جانب سے چلنے والی تیز ہواؤں نے حب، بیلہ،اوتھل لاکھڑا،کنراج، وندر کا رخ کر لیا
اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) مغرب و جنوب کی جانب سے چلنے والی تیز ہواؤں نے حب، بیلہ،اوتھل لاکھڑا،کنراج، وندر کا رخ کر لیا،لسبیلہ کے گردونواح میں رات گئے سے یخ بستہ ہواؤں کا راج، تیز ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ، بازار اور پبلک مقامات سرے شام سے ہی ویران۔ تفصیلات کے مطابق مغرب و جنوب کی جانب سے چلنے والی تیز ہواؤں کا سسٹم حب، بیلہ،اوتھل لاکھڑا،کنراج، وندر پہنچ گیا لسبیلہ کے گردونواح میں رات گئے سے یخ بستہ ہواؤں کا راج تیز ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔گرم چیزوں کی مانگ میں اضافہ لوگوں نے گرم کپڑے، کمبل و سردی سے بچنے کے لئے دیگر سامان باہر نکال لئے۔ بازاروں میں نئے اور پرانے جیکٹس سوئٹرز کی دکانوں میں گاہکوں کا رش۔جبکہ دوسری جانب سرد ہواؤں اور سردی کی شدت کے اضافے کے باعث سیلاب سے متاثرہ خیموں اور کھلے آسمان تلے زندگی گزرنے والوں کی مشکلات میں مزید اضافہ۔ گھر نہ ہونے کی وجہ سے اپنے معصوم بچوں کو سردی سے بچانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس حوالے سے سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ اس شدید سردی میں ہمیں اپنے بچوں خیموں میں سردی سے محفوظ رکھنے میں سخت مشکلات درپیش ہیں گرمی کے موسم میں سیلاب آیا تھا لیکن سردی بھی آ گئی۔ اب سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا لیکن حکومت کو عوام سے کوئی درد نہیں جو سیلاب متاثرین کے مسئلہ کو سنجدگی سے لینے کی بالکل کوشش ہی نہیں کررہی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لئے فوری حفاظت کے اقدامات کئے جائیں۔