عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ، روزی خان کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں بین الاقوامی دنیا کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 9 ارب 70 کروڑ ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 سالہ دور حکومت میں اپنی نااہلی اور ناتجربہ کاری سے نہ صرف پاکستان کے بااعتماد دوست ممالک کو ناراض کرکے ہم سے دور کردیا تھا بلکہ دنیا کے طاقتور ترین ممالک اور مالیاتی اداروں سے تعلقات بگاڑ کر ملک کو ڈیفالٹ کے سنگین خطرے سے دور چار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی لیکن اتحادی حکومت اور خصوصاًوزیر خارجہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہت قلیل عرصہ میں اپنی انتھک محنت اور کوششوں سے پوری بین الاقوامی دنیا کی بد اعتمادی کو اعتماد میں بدل کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا لیا۔انہوں نے کہاکہ 9 ارب 70 کروڑ کی بین الاقوامی امداد کا حصول کا اعلان پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی دانستہ سازش کا حصہ ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے عوام کو یقین دلاتی ہے کہ جب تک پاکستان پیپلز پارٹی بالخصوص چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اتحادی حکومت کا حصہ رہیں گے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کریگا اور عمران خان کا یہ خواب کھبی پورا نہیں ہو سکے گا۔