عظیم سپہ سالاروں نے ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے قربانیاں دی،اے این پی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں بر صغیر پاک وہند کے آزادی کے عظیم سپہ سالار رئیس الاحرار فخر افغان خان عبدالغفار خان المعروف باچاخان رہبر تحریک قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کو انہیں ان کی قومی آزادی کی جدوجہد انسانی حقوق ملک میں جمہوریت جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے کی گئی کاوشوں اور قربانیوں پر خراج تحسین و خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان دو عظیم ہستیوں کی برسیاں ایسے حالات میں منانے جارہے ہیں جب پشتون افغان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے قوم دشمن قوتیں پشتون افغان تاریخ اقدار روایات کلتور ملی سرود مٹانے کیلئے ان کی جنت نظیر وطن پر انتہاپسندی دہشت گردی مسلط کر کے ان کے جنت نظیر وطن میں موجود وسائل کو ہڑپ کرنے کیلئے دنیا کے زورآور سمیت یہاں کی بالادست حکمران اشرافیہ پر تول رہا ہے ان حالات میں بابائے امن باچاخان اور قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی برسیاں انتہائی اہمیت کا حامل ہے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ضلعی تنظیموں کے زیر اہتمام 20جنوری کو فخرافغان خان عبدالغفار خان باچاخان کی 35 ویں برسی جبکہ 26 جنوری کو رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی 17ویں برسی کے موقع پر ان کی یاد میں یاد ریفرنسز منعقد ہوں گے ذمہ داران اور کارکن بھرپور شرکت اور تیاریوں کو یقینی بنائیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں فخر افغان باچاخان،رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسیوں کے موقع پر انہیں ان کی قومی آزادی کی جدوجہد اور جمہوریت کیلئے کی گئی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر ان عظیم ہستیوں کے مشوروں اور افکار پر عمل درآمد کیا جاتا تو نہ صرف یہ کہ ملک دولخت ہونے بچ جاتا بلکہ ملک خطے میں ترقی وخوشحالی کی ڈگر پر گامزن رہتا بد بختانہ گزشتہ 75سالوں کے دوران حکمران اشرافیہ ریاست کو فلاحی ریاست بنانے سے قاصر رہی بیان میں کہا گیا کہ آج جن حالات میں ان عظیم ہستیوں کی برسیاں منانے جارہے ہیں خطہ ملک باالخصوص پشتون افغان وطن ایک بے نام دشمن لاحاصل جنگ کی نرغے میں ہے گزشتہ چار عشروں کی جنگ وجدل کشت وخون کو ایک بار پھر پشتون خوا وطن میں مسلط کیا جارہا ہے امن ناپید بناکر پشتون وطن کے بیش بہا وسائل کو قبضہ کیا جارہاہے بیان میں کہا گیا اکابرینِ کے متعین کردہ اہداف کے حصول کاواحد راستہ اتفاق اتحاد اور منظم ہونے میں مضمر ہے بیان میں تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ 20 جنوری کو فخرافغان خان عبدالغفار خان باچاخان کی 35ویں برسی اور 26 جنوری کو رہبر تحریک قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی 17 ویں برسی کے مناسبت سے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں یاد ریفرنسز منعقد کریں اور اس کیلئے بھر پور تیاریاں جاری رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے