دسویں مشترکہ پاک ایران بارڈر کمیٹی کا دو روزہ اجلاس کل کوئٹہ میں منعقد ہوگا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) دسویں مشترکہ پاک ایران بارڈر کمیٹی کا دو روزہ اجلاس آج بروز جمعہ 13 جنوری صبح 9 بجے چیمبرز اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آفس زرغون کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ ا س دو روزہ اجلاس کے دوران پاک ایران بزنس کمیونٹی کے حوالے سے تفصیلی سیشن ہونگے جس میں ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان اور پاکستانی بلوچستان کے درمیان تجارت کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر بات ہوگی۔ ریلوے، بینکینگ ٹرانسپورٹ، ایمگریش، ویزہ، ایکسپورٹ،امپورٹ موضوع بحث ہوگی۔ اجلاس میں پاکستان کی طرف تمام اداروں کے نمائندوں شرکت کریں گے۔ چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن، ایرانی وفد کے سربراہ ایراج حسن پور، ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز مائن اینڈ ٹریڈ آرگنائزیشن آف سیستان بلوچستان کو شیڈ پیش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے