حلقہ پی بی41، مبین خلجی کے دوراقتدارمیں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں ماضی میں اسکی نظیر نہیں ملتی،صلاح الدین کبزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیاسی و قبائلی رہنما صلاح الدین کبزئی نے کہاہے کہ حلقہ پی بی 41میں صوبائی وزیر مبین خان خلجی کے دوراقتدارمیں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں ماضی میں اسکی نظیر نہیں ملتی صوبائی وزیر نے عوام سے انتخابات کے دوران جو وعدے کئے تھے انہیں عملی جامہ پہنایا ہے جس پر عوام انکے شکر گزار ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سابقہ حکمرانوں نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان پر عملدرآمدنہیں ہوا لیکن موجودہ صوبائی وزیر مبین خان خلجی نے عام انتخابات کے دوران عوام سے جووعدے کئے تھے انہیں اقتدار میں آنے کے بعد عملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر مبین خلجی کی کوششوں سے حلقہ پی بی 41میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ جان محمد روڈ کی تعمیر علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا صوبائی وزیر کی ذاتی کوششوں سے جان محمد روڈ کی تعمیر ممکن ہوئی جس سے علاقے کے عوام کو سہولت میسرآئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ صوبائی وزیر مبین خان خلجی نے علاقے کے عوام کی خدمت کا جو بیڑہ اٹھارکھا ہے اسے آئندہ بھی جاری رکھیں گے انہوں نے علاقے کے عوام کی طرف سے انہیں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے