بلو چستان کے مختلف علاقوں میں کسٹم انٹیلی جنس کی مختلف کاروائیوں کے دوران 23کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآ مد

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان کے مختلف علاقوں میں کسٹم انٹیلی جنس کی مختلف کاروائیوں کے دوران 23کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد کی ہدایات پرکسٹم انٹیلی جنس نے بلو چستان کے مختلف علاقوں میں سال نو کے پہلے دس دنوں میں مختلف کاروائیوں کے دوران ایک لاکھ لیٹر ڈیزل،تین گاڑیاں،45ہزار کلو گرام زیرہ، 90ہزار کلو گرام بیچو بر آمد کر کے قبضے میں لے لئے۔ ترجما ن کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کی مختلف کاروائیوں کے دوران 6 نان کسٹم پیڈ گاڑیں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کی مختلف کاروائیوں بر آمد کئے گئے غیر سامان کی قیمت میں 23 کروڑ روپے بنتی ہے، مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے