بلوچستان اسمبلی میں خواتین ممبران نے اہم قانون سازی میں کردار ادا کیا ، شکیلہ نوید دہوار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ خواتین کی سیاسی اور صحافتی جدوجہد کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،نئی نسل میں خواتین کو اپنی لڑائی خود لڑنا ہوگی۔ویمن میڈیا سینٹر کے زیر اہتمام جاری ورکشاپ میں رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہوا کہ خواتین کے بغیر قانون سازی موثر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں ممبران کو قانون سازی کے لئے تحقیق کی مناسب سہولتیں میسر نہیں ہیں اسمبلی میں جدید لائبریری اور سپورٹنگ اسٹاف کی ضرورت ہے۔کوئٹہ میں جاری ورکشاپ میں شہر کی بڑی جامعات کی طالبات نے حصہ لیا، اس پروگرام کا مقصد میڈیا سے منسلک خواتین کی تربیت کرنا اور انہیں عملی مواقع فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے