ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمستونگ سیدندیم شاہ بخاری کامحکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا دورہ
مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمستونگ سیدندیم شاہ بخاری نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا اچانک دورہ کیا متعلقہ آفسران اور اسٹاف غائب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا اظہار برہمی متعلقہ محکمے کے افسران سے غیر حاضر اسٹاف کی جواب طلبی و شوکاز نوٹس دینے غیر حاضری پر ان کی تنخواہوں سے کٹوتی اور ان کے خلاف تادیبی کاروائی کرنے کی ہدایت رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس ارسال کرنے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ سید ندیم شاہ بخاری نے محکمہ بلڈنگ اینڈ روڈز کا اچانک دورہ کیا دورہ کے موقع پر محکمہ بی اینڈ آر کے دونوں متعلقہ افسران اور اسٹاف سمیت غیر حاضر پائے گئے جبکہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے دونوں دفاتر میں اسٹاف کی غیر حاضری پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آفسران اور ماتحت عملے عوام کے خادم ہیں سرکاری آفسران کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کرینگے غیر حاضر آفسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی انہوں نے متعلقہ افسران کو تاکید کی گئی کہ وہ غیر حاضر عملے اور اسٹاف کو فوری طور پر محکمانہ توسط سے شوکاز نوٹس دیکر ان کی تنخواہوں سے کٹوتی کرکے رپورٹ بلاتاخیر ڈپٹی کمشنر افس کو ارسال کرے۔