کوئٹہ ، ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیوں میں 30 افراد گرفتار،12 دکانیں سیل کردی گئیں

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر شہر میں گرانفروشوں،ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں،تجاوزات اور ناغے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی میں 30افراد گرفتار اور 12 دکانیں سیل کردئیے گئے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے نواں کلی اور ائیرپورٹ روڈ پر کارروائی کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر کیپٹن ر محمد حسیب اور اسسٹنٹ کمشنر کچلاک وقار کاکڑ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 90سے ذائد تجاوزات اور غیر قانونی طور پر کھڑی گاڑیوں کو ہٹا دیا اور زرغون روڈ موڑ سے بلیلی کے قریب ائیرپورٹ چوک تک سڑک کلیئر کردیا گیا ہے۔اس کے علاؤہ ڈی سی کوئٹہ کی ہدایات پر اے سی صدر کیپٹن ر محمد حسیب نے سب ڈویڑن صدر میں مختلف یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ کیا تاکہ مقررہ نرخوں پر آٹے کی دستیابی کا جائزہ لیا جا سکے۔اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کو آٹا اور دیگر اشیاء خوردونوش کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان عوام کو آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے