ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز نے خانوزئی میں حادثے کے بعد تما م افسران کومزید الرٹ رہنے کی ہدایت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) خانوزئی میں ہونے والے افسوس ناک واقعے کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس طاہر علاوہ الدین کاسی جائے حادثہ پہنچے اور تمام افسران کومزید الرٹ رہنیاور عوام کی ہر طرح سے رہنمائی کی ہدایت کیں۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال پہنچ کر ایم ایس اور متعلقہ حکام سے واقعے کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔ ڈی آئی جی موٹرویز ویسٹ زون نے عوام کو ہدایت کیں کہ حالیہ برفباری اور بارش کے موسم میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضرور ی سفر سے گریز کریں۔افسران کو بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ عوام کو ہائی ویز استعمال کرنے کے حوالے سے مکمل معلومات اور بریفنگ فراہم کی جائیں۔ انکا کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام ہائی ویز میں ٹریفک کی روانی اور بروقت مدد کو یقینی بنایا جارہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے