وندرپولیس کی کارروائی ملزم کے قبضے سے 13 سو کلوگرام چرس برآمد ، مقدمہ درج

وندر(ڈیلی گرین گوادر)وندر پولیس کا منشیات کے خلاف ایکشن مکان چھاپہ منشیات برآمد بدنام زمانہ منشیات فروش خالد گرفتار ایس ایس پی حب محمد مراد کی ہدایت اور ڈی ایس پی وندر منورشیخ کی زیرنگرانی میں ایس ایچ او وندر عبدالحق موسیانی نے مخبرخاص کی اطلاع پرروزی محلہ وندر میں پولیس پارٹی اہمراہ ایک مکان پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے دوران تلاشی منشیات فروش خالدشاہ ولد سکندرخان کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1300 گرام چرس برآمد کرلی ملزم کے خلاف وندر تھانہ میں مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشرہ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے منشیات کسی ایک قوم،زبان یا مذہب کا دشمن نہیں بلکہ یہ پورے معاشرے کا مشترکہ دشمن ہے اس کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا چاہیے۔معاشرے کے ہرفرد کوچاہیے کہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف پولیس کا ساتھ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے