نصیرآباد میں ناخواندگی کے خاتمے کیلئے فوری طور پر اقدامات کرنا ناگزیر ہوچکا ہے،عائشہ زہری

نصیرآباد (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا کہ ضلع نصیرآباد میں ناخواندگی کے خاتمے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنا ناگزیر ہوچکا ہے ضلع بھر میں بند اسکولوں کو فعال بنانے اور طلباء و طالبات کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ بہتر انداز میں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے اساتذہ کی غیر حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور اس عمل میں ملوث افراد کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی تعلیمی ماحول میں بہتری لانا اہمیت کا حامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مدثر حسین یونیسیف کے کوآرڈینیٹر مولا بخش جمالی خانزادی بلوچ رسول بخش کھوسہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر آر ٹی ایس ایم ایس جبکہ جہانزیب ترین مانیٹرنگ آفیسر آر ٹی ایس ایم ایس نصیرآباد سمیت دیگر آفیسران موجود تھے اجلاس کے موقع پر ڈی ای او مدثر حسین نے تعلیمی عمل کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی جب کہ یونیسیف کے ضلعی کوآرڈینیٹر مولا بخش جمالی نے کہا کہ ایجوکیشن سپورٹ کے تحت یونیسیف کی جانب سے ضلع کے مختلف اسکولوں میں تعلیمی عمل میں درپیش مسائل کے حل کے لیے چیک تقسیم کے متعلق آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہاکہ تمام ڈی ڈی ای اوز تعلیمی صورتحال کو سنجیدگی سے لیں غیر حاضر اساتذہ کی مانیٹرنگ کریں دیہی علاقوں میں تعلیمی ماحول میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں بند اسکولوں کو کھولنے کے لئے ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنا رہی ہے ضلعی انتظامیہ محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران اور یونیسیف کے نمائندے اسکولوں کا سرپرائز وزٹ کر رہے ہیں تاکہ تعلیمی ماحول میں بہتری لائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے