قلات،حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ، مولانا محمد حیات نیچاری
قلات(ڈیلی گرین گوادر)مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے پی ڈی ایم کو اپنے حصول اقتدار تک کیلئے بنایا گیا مہنگائی کی وجہ سے لوگ فاقہ کشی اور خود کشی پر مجبور ہوگئے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام (نظریاتی)بلوچستان کے صوبائی نائب امیر حضرت مولانا محمد حیات نیچاری حافظ عبدالرشید مینگل مولانا منیر احمد نوشکوی مولانا عبدالواحد نیچاری میر محمد رحیم نیچاری ٹکری غلام محمد لانگو حافظ حفیظ اللہ عمرانی حاجی عبدالحمید شاہوانی عبدالسلام عمرانی و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مہنگائی نے عوام کو خودکشی پر مجبور کردیا عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مہنگائی دن بدن زیادہ ہوتی جارہی ہے لیکن وفاقی حکومت خواب خرگوش میں ہے پی ڈی ایم کی قیادت نے عوام کو خودکشی کا پیکج دے دیا لوگ اپنے بچوں کو زندہ درگور کررہے ہے لیکن آج تک حکومت چیزوں کی قیمتوں میں کمی نہیں کی بلکہ مزید مہنگائی بڑھادی پی ڈی ایم اپنے اقتدار کے خاطر لانگ مارچ ملین مارچ کیا عمران خان کی حکومت کو گرادی لیکن آج تک عوام کو سکھ کا سانس نہیں دے سکا مہنگائی کئی گنا زیادہ بڑھادی دیہاڑی دار طبقہ و دیگر سفید پوش افراد اپنے زندگی سے بیزار ہوچکے ہیں اسلام کے نام پر ووٹ لیکر اسلام آباد تو پہنچ گئے مولانا فضل الرحمان صاحب اپنے بیٹے کو تو وزارت دلادی زرداری نے اپنے بیٹے کو وزات دی میرا خیال مہنگائی ختم ہوگی مسلسل احتجاج کرنے والوں کے سیاست ابھی دفن ہوگئی عوام کو بے وقوف کرنیوالے کب تک عوام کو گمراہ کرینگے جمعیت علما اسلام نظریاتی روز اول سے پی ڈی ایم کی مخالف تھی آج وہ بات حق ثابت ہوئی مہنگائی سے عوام دو وقت کے روٹی سے محروم ہوگئے ہیں۔