عدالت نے بیرسٹر محمد علی سیف کی ضمانت منظور کر لی

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف کے خلاف مارگلہ پہاڑوں کا قدرتی حسن تباہ کرنے سے متعلق کیس پر جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف سی ڈی اے عدالت پیش ہوئے، عدالت نے 1 کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض محمد علی سیف کی ضمانت منظور کر لی، عدالت نے مقدمہ کی نقول بیرسٹر علی سیف کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم محمد علی سیف پر پر فرد جرم عائد کی جائی گی، بیرسٹر محمد علی سیف کو 30 جنوری کو دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔سینئرسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے کہا کہ عدالت کا کام انصاف مہیا کرنا ہے جس پر بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالت پر 100 فیصد یقین ہے۔

فاضل جج نے کہا کہ آپ ایک قانون دان ہیں، آپ کو پتا ہے کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، آپ کے وارنٹ گرفتاری آپ کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے جاری کیے گئے، ہم بالکل آزاد اور خودمختار اور انصاف پر مبنی فیصلوں پر یقین رکھتے ہے۔بعد ازاں عدالت نے نقول کی تقسیم کے بعد فرد جرم کے لئے ملزم کو 30 جنوری کو طلب کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے