سابق وزیراعظم کو اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی میسر نہیں ہے تو عام آدمی کے حالات کیسے ہونگے، سینیٹر عبدالقادر بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پی ٹی آئی کے رہنماء و سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے چیئر مین سینیٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف کا نظام پستی کی انتہا ء کو پہنچ چکا ہے،ملک کی سب سے مقبول جماعت کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم کو بھی اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی میسر نہیں ہے تو عام آدمی کے حالات کیسے ہونگے، ملک میں یہی نظام چلتا رہا تو مستقبل انتہائی تاریک نظر آرہا ہے،پاکستان میں انصاف کا بول بالا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ عمران خان اس وقت ملک کی سب سے بڑی،مقبول جماعت کے چیئر مین ہیں ان پر پنجاب میں اپنی ہی حکومت کے ہوتے ہوئے قاتلانہ حملہ کیا گیا اس کے بعد جب انہوں نے واقعہ کا مقدمہ درج کروانے کی کوشش کی تو اس میں رکاوٹیں حائل کی گئیں حتی کہ چیئرمین عمران خان پر حملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تک تشکیل نہیں دی جاسکی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے عوامی لیڈر پر حملے کی شفاف تحقیقات نہ ہونا انصاف کے نظام پر سوالیہ نشان ہے جس معاشرے میں انصاف میسر نہ ہو وہ تباہی اور بربادی کا شکار ہوجاتاہے اس وقت ملک میں جو حالات ہیں ان سے ملک کا مستقبل انتہائی تاریک نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوشتہ دیواریہ ہے کہ ملک میں انصاف کا نظام ختم ہوچکا ہے انصاف کے تمام ادارے موجود ہیں لیکن وہ غیر فعال ہوچکے ہیں ایسی صورتحال میں عام آدمی یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ اسے ملک میں کہیں بھی انصاف میسر نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا نہ صرف تعین کیا جائے بلکہ انہیں قرار واقعی سزا بھی دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے