زیارت، سنجاوی اور کان مہترزئی میں برفباری، شاہراہیں بند، پی ڈی ایم اے اور لیویز کی جانب سے شاہراہوں کی بحالی کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے علاقے زیارت،سنجاوی اور کان مہترزئی میں برفباری کے بعد چاروں سے اطراف سے پہاڑوں پر حسین نظارے برفباری کے باعث کان متیرزئی اور سنجاوی میں شاہراہیں بھی بند ہوگئی جبکہ پی ڈی ایم اے اور لیویز فورسز کی جانب سے شاہراہوں کی بحالی کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہے ۔بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برف باری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ۔ زیارت، توبہ کاکڑی ،کنجوغئی سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں رات گئے برف باری کا سلسلہ جاری رہا ۔زیارت ،کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی کے پہاڑوںپر بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب بلوچستان کے علاقوں پشین، قلعہ عبداللہ، سرانان ،خانوزئی اور مسلم باغ میں بارش ہوئی ،مغربی ہوائوں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد کوئٹہ میں دوپہر سے مطلع ابر آلود ہو گیا اور شام ڈھلتے ہی وادی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا۔خضدار ، قلات، مستونگ اور بولان میں بارش ہوئی جبکہ قلات میں بارش کے بعد سوئی گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات نے آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع کوئٹہ، ژو ب، پشین، چمن، زیارت اور گر دونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔برفباری باری کے باعث سردی کے شدت میں اضافہ ہوگیا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں مزید برفباری اور بارش کا امکان ہے دوسری جانب برفباری کے باعث سنجاوی سٹری اور کان میترزئی میں مین شاہراہیں ٹریفک کے لئے معطل ہوگئی،،برف جمنے کے باعث پھسلن کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی محکمہ پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل طارق کے مطابق پی ڈی ایم اے اور لیویز فورس کی امدادی کارروائیاں جاری ہے،، پی ڈی ایم اے کی بھاری مشینری روڈ کھولنے کے لئے سڑک پر نمک پاشی کررہے ہیں،،کوشش ہے کہ جلد از جلد قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بحال کرلے،رات گئے سے کان میترزئی کے مقام پر بھی بند شاہراہوں کو کھلنے کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہے دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول 24گھنٹے فعال ہے ۔زیارت، سنجاوی،اور کان میترزئی سمیت دیگر علاقوں میں پی ڈی ایم اے انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہے ۔ زیارت سنجاوی مین شاہراہ سڑی کے مقام پر ٹریفک کے لئے معطل ہوگئی ہے برف جمنے کے باعث پھسلن کی وجہ سے ٹریفک جام دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے اہلکاران رسالدار عمران خان لیویز فورس کے ہمراہ روڈ کی بحالی میں مصروف لیویز فورس کے اہلکار روڈ کھولنے کے لئے سڑک پر نمک پاشی کررہے ہیں رسالدار عمران خان کے مطابق کوشش ہے کہ جلد از جلد قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بحال کرلے۔دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ ، قلات ودیگر اضلاع میں گیس کی بندش کی شکایات بھی سامنے آنے لگی سوئی گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سردررہے گا، صوبے کے شمالی اضلاع کوئٹہ،ژوب،پشین،چمن،زیارت اور گرد نواح میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے