حب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فیکٹری کا چوکیدار جاں بحق

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) حب ہائٹ پولیس تھانے کے حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فیکٹری کا چوکیدار جاں بحق ہو گیا۔. پولیس حکام کے مطابق بدھ کی شام کو حب کے صنعتی علاقے ہائیٹ پولیس تھانے کے حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نجی فیکٹری کا چوکیدار گل محمد سکنہ وزیرستان موقع پر ہی جانبحق ہوگیا پولیس نے ضابطے کے کاروائی کے بعد نعش ورثا کے سپرد کرکے واقع کی تحقیقات شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے