بلوچستان کے 13 اضلاع میں بارش اورپہاڑی سلسلوں پر برف باری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے 13 اضلاع میں بارش اورپہاڑی سلسلوں پر برف باری سردہوائیں چلنے سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیاکوژک ٹاپ پرطوفانی بارش کے ساتھ شدید دھند کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی شدید طور پر متاثرہواہے،کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے روڈ سائیڈ ڈرینز بندہونے سے سیلابی پانی شاہراہ پر بہنے لگا ہے محکمہ موسمیات نے بارشوں وبرف باری کے سلسلہ کے جاری رہنے کی پیشگوئی بھی کردی،دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میرضیاء اللہ لانگو اور ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نصیراحمدناصرنے بارشوں اور برفباری میں فوری امدادی کاروائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا نیا سسٹم ایران سے شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے دو روز تک بلوچستان کے 13 اضلاع میں بارش اوربرف باری جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 14 سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے،گزشتہ روز ضلع قلعہ عبداللہ،پشین زیارت کے پہاڑی سلسلوں پر برف باری جبکہ کوئٹہ،ژوب،بولان، نوشکی،شیرانی،قلات،خضدار،مستونگ، قلعہ عبداللہ،سوراب،چمن ودیگر میں بارشیں ہوئی،کان مہترزئی کے مقام پر این 50پر برف باری ہٹانے کیلئے پی ڈی ایم اے کی بھاری مشینری موقع پر موجود ہے۔گزشتہ سال مون سون نے کوژک ٹاپ کو سے گزرنے والی اس بین الاقوامی شاہراہ کو شدید نقصان پہنچایاتھا جس کی مرمت نہ ہونے سے رواں بارش نے شاہراہ کو مزید خستہ حال بنادیاہے،، لینڈ سلائیڈنگ ملبہ کئی ماہ سے صاف نہیں کیا جاسکاہے شاہراہ کئی مقامات پر بیٹھ جانیاور حفاظتی دیواریں منہدم ہونے سے آمدورفت کیلئے انتہائی خطرناک ہوگئی ہے،دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میرضیاء اللہ لانگو اور ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نصیراحمدناصرنے بارشوں اور برفباری میں فوری امدادی کاروائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اورکہاکہ پی ڈی ایم اے افسران ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے باہمی روابط کو بڑھائیں، ممکنہ بارشوں اور برفباری، طغیانی کے خدشے کے پیش نظر ٹیمیں ہائی الرٹ رہیں،متاثرہ علاقوں میں کاروائیاں شروع کر دیں گئیں ہیں، بارشوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں مشنری اور ریسکیو عملہ موجود ہے، پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے مکمل رابطے میں ہے،محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق رات سے زیارت،کان مہترزئی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں برفباری جاری ہے،پی ڈی ایم اے کا عملہ اور ہیوی مشینری صورتحال پر قابو پانے میں مصروف عمل ہیں،ٹریفک کی آمدورفت جاری ہے اور اسکو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے،کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کا سامنا ہوتو پی ڈی ایم اے سے رابطہ کریں کسی بھی ایمرجنسی میں پی ڈی ایم ایکے دیے گئے نمبروں پر بروقت رابطہ کریں،مزید اپڈیٹس کیلئے جڑے رہیں جس کے مطابق PDMA Emergency Help line: 081-111-400-400،PEOC Control Room 081-924-1122,081-924-1133اور Mobile/ Whatsapp: 0334-9241133.پر بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔