بدترین بیروزگاری اور ہوشربا مہنگائی نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کا حق چھین لیا ہے،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

پشین(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ بدترین بیروزگاری اور ہوشربا مہنگائی نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کا حق چھین لیا ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے آٹے سمیت خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور آٹے کی عدم موجودگی نے غریب عوام کو بدترین مشکلات میں مبتلا کردیا ہے غریب عوام کے لئے ارزاں نرخوں پر آٹے کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات ضروری ہیں۔ان خیالات کا اظہار پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان،ضلعی معاون پیر شمس اللہ،ڈاکٹر حیات خان، سراج الدین خان نے یارو علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام کلی عبدالرزاق میں ابتدائی یونٹ کے انتخابات، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رحمت اللہ صابر اور شار علاقائی یونٹ کے سیکرٹری سید عبداللہ آغا نے آرچر روڈ پر نئے ابتدائی یونٹ کے قیام،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری قیاس افغان، نداسنگر،سید عبداللہ آغا اور فرحان خان خلجی نے فاطمہ جناح روڈ کے نئے ابتدائی یونٹ کے قیام، نوحصار علاقائی یونٹ سیکرٹری عبدالودود خان،سینئر معاون سیکرٹری لطیف خان،عبدالمالک الکوزئی اور عبدالستار مبارز نے شائستہ ہیواد یونٹ کے قیام اور 20 افراد کی پارٹی میں شمولیت اور کلی گلو خان میرانی میں 30 افراد کی پارٹی میں شمولیت اور نئے ابتدائی یونٹ کے قیام، سمنگلی علاقے کے کلی فیض آباد میں حمید شہید یونٹ کے قیام،نوروزخیل یونٹ،سمنگلی سبیل یونٹ،شیرخانزادہ یونٹ کے قیام اور 20 افراد کی شمولیت،پارٹی کے مرکزی سینئر سیکرٹری سید عبدالقادر آغا،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری علی ترین، علاقائی ایگزیکٹیو جبار مندوخیل،منور خان بڑیچ،حافظ شبیر احمد بڑیچ،لالا سرور،منصور بڑیچ نے شیخان علاقائی یونٹ سے مربوط اتحاد کالونی میں غازی فتح خان ابتدائی یونٹ کے قیام اور بڑیچ سٹریٹ میں غازی امان اللہ نمبر 2 یونٹ کے قیام،پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رحمت اللہ صابر،علاقائی سیکرٹری ملک فرید خان کاکڑ،ظہور خان بازئی،سابق چیئرمین محمد خان بازئی نے لاندی سرہ غوڑگئی سے مربوط کلیوال شہید یونٹ کے انتخابات اور شہید عثمان لالا یونٹ کے انتخابات،پارٹی کے صوبائی ڈ پٹی سیکرٹریز ندا سنگر،عبدالرزاق بڑیچ، علاقائی معاون جبار مندوخیل نے شیخان علاقائی یونٹ سے مربوط عثمان خان شہید کے نام سے نئے ابتدائی یونٹ کے قیام، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز رحمت اللہ صابر، ندا سنگر اور باچا خان نے نواں کلی علاقائی یونٹ سے مربوط بابائے افغان زرغون آباد فیز 2 کے انتخابی اجلاس،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ندا سنگر،علاقائی معاونین جبار خان مندوخیل اور منور خان بڑیچ نے شیخان علاقائی یونٹ سے مربوط اتحاد ٹاون میں 20 افراد کی پارٹی میں شمولیت اور غازی امان اللہ خان نمبر 1 یونٹ کے قیام کے موقع پر ابتدائی یونٹوں کے اجلاسوں اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مذکورہ بالا تمام ابتدائی یونٹوں کے ایگزیکٹیو کا انتخاب ہوا جس سے پارٹی رہنماوں نے حلف لیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پشتونخوا وطن کے تمام عوام کو جن مسائل اور اذیت ناک صورتحال کا سامنا ہے اس کی بنیادی وجہ پشتون افغان غیور ملت کی قومی محکومی اور قومی حقوق و اختیار ات کے حصول سے محرومی ہے اور اس مشکل صورتحال میں مایوسی کے بجائے متحد و منظم ہوکر تسلسل کیساتھ سیاسی جمہوری جدوجہد کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہیاور دنیا کی تاریخ سے ثابت ہوا ہے کہ جن قوموں کو ہماری ملت جیسی صورتحال سے سامنا پڑا ہے انہوں نے بھی سیاسی جمہوری پارٹیوں کی تشکیل کرکے منظم جدوجہد کے ذریعے آزادی و خودمختاری حاصل کرکے ہر قسم کے مسائل سے نجات پایا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بدترین بیروزگاری اور مہنگائی،بھوک و افلاس،غربت اور مسافرانہ زندگی پشتونخوا وطن کے عوام کی قسمت نہیں بلکہ ملک کے آمر حکمرانوں اور ان کے کاسہ لیسوں کی عوام دشمن پالیسیوں اوراستحصال پر مبنی اقدامات ہیں جس نے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بمورخہ 12 جنوری 2023 سہہ پہر 2 بجے بیروزگاری اور ہوشربا مہنگائی اور سرکاری ارزاں نرخوں پر آٹے کی عدم دستیابی کے خلاف پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں کارکن بھرپور انداز میں شرکت کرکے غریب عوام کے حق میں آواز بلند کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے