اگر خرد برد کا خدشہ ہوتا تو پاکستان کے لیے 10 ارب ڈالر امداد کا اعلان نہ ہوتا، وزیر اعظم

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی ہے جس میں پاکستان کے لیے مجموعی طور پر 9.7 ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’اسلامی ڈویلپمنٹ بینک نے سب سے زیادہ رقم 4.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے جس پر بہت حیرانی اور خوشی ہوئی ہے۔یہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے جس کے لیے پاکستان کے 22 کروڑ عوام اور ان کے ساتھ ساتھ حکومتی اتحاد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ’ اگر اس امدادی رقم میں خرد برد کا خدشہ ہوتا تو 10 ارب ڈالر کا اعلان نہ ہوتا۔ مخالفین نے ہمارے خلاف بدترین پروپیگنڈا کیا تاہم دنیا نے ہم پر بھروسہ کیا ہے ۔‘وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس امداد کی ایک ایک پائی عوام کی ترقی اور حوشحالی پر نچھاور کی جائے گی۔ان کے مطابق سیلاب متاثرین کی دوبارہ آباد کاری تک تمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے