اوگرا کی گیس کی قیمتیں 74 فیصد تک بڑھانے کی منظوری ، اطلاق جولائی 2022 سے

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمت بڑھانے سے متعلق سوئی گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا ہے۔

اس کے تحت سوئی ناردرن کے لیے گیس 74 فیصد سے زیادہ جبکہ سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمتوں میں 67 فیصد سے زیادہ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔اوگرا کی ویب سائٹ پر موجود اس فیصلے میں سوئی ناردرن کے لیے گیس کی نئی قیمت 952 روپے 17 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے نئی قیمت 1161 روپے 91 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اوگرا کے اس فیصلے پر وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اطلاق گذشتہ سال جولائی سے ہوگا۔رولز کے مطابق وفاقی حکومت 40 روز کے اندر اس فیصلے پر منظوری دے گی بصورت دیگر ادارے کے فیصلے پر ازخود عمل درآمد ہوجائے گا جس کے بعد اوگرا اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے