گوادر کے جائز تسلیم شدہ مطالبات مان کر گرفتار قائدین وکارکنان کو رہا،مقدمات ختم،گوادر کے حالات کو ٹھیک کیا جائے،لیاقت بلوچ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان مجلس قائمہ سیاسی قومی امورکے صدر لیاقت بلوچ نے کہا کہ گوادر کے عوام وحق دو تحریک کے جائز تسلیم شدہ مطالبات مان کر گرفتار قائدین وکارکنان کو رہا،مقدمات ختم،گوادر کے حالات کو ٹھیک کیا جائے گواد ردھرنے میں اگر مذاکرات کی راہ اپنائی جاتی تو حالات آپریشن،تشدد،گرفتاری،مقدمات ونفرت اور تعصب تک نہیں پہنچتی۔حق دوتحریک پرامن جمہوری قانونی طریقے سے جائزعوامی اجتماعی مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔عوام کی فلاح وبہبود،ترقی وخوشحالی کیلئے قید وبند کی قربانی دیکر حق دوتحریک کے قائدین وکارکنان نے تاریخ رقم کی۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وحق دوتحریک،سی پیک،چائینا کے خلاف نہیں مسائل حل،جائزحقوق چاہتے ہوئے ترقی چاہتے ہیں جماعت اسلامی مذاکرات کے ذریعے حالات ٹھیک کرکے گرفتار رہنماؤں کو رہا،مقدمات ختم اور تسلیم شدہ مطالبات منوانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان انتظامیہ سے ملاقاتوں میں گفتگوکر تے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران اجلاس میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گوادر تحریک،مذاکرات ودیگرانتظامی ملاقاتوں و تنظیمی جدوجہد کے حوالے سے نائب امیر صوبہ مولانا عبدالکبیر شاکر کی قیادت میں کمیٹی بنائی گئی بعدازاں لیاقت بلوچ نے حق دوتحریک کے کوئٹہ میں گرفتار قائدین سے ملاقات بھی کی حق دوتحریک کے گرفتار قائدین وکارکنان کو حوصلہ دیا کہ جماعت اسلامی وبلوچستان کے باشعور عوام آپ کیساتھ ہے قید وبند،تشدد،مقدمات راہ حق میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔انشاء اللہ بہت جلد حق دو تحریک وجماعت اسلامی کے گرفتار قائدین رہا گوادر کے عوام کے سلگتے مسائل حل ہوں گے لیاقت بلوچ نے کہاکہ باالآکر سب کو بامقصد مذاکرات سے ہی مسائل حل کرنے ہوں گے گوادر میں ٹرالر مافیاز نے ماہی گیروں کے کاروبار کو تباہ سمندری حیات کی نسل کشی کی ہے ساحل اور بارڈر پر کاروباروتجارت میں رکاوٹیں ڈالی گئی ہیں جگہ جگہ غیر ضروری چیک پوسٹیں اور ان چیک پوسٹوں پرمعصوم عوام کی تذلیل ناقابل برداشت ہیں۔بدعنوانی وبدامنی،شراب ورشوت اور بھتہ خوری کا کاتمہ روزگار،تعلیم وعلاج کی سہولیات گوادروبلوچستان کاحق ہے یہ مطالبات قانونی،آئینی ہیں ان میں کونسے مطالبات ہیں جو غلط ناجائز ہیں بدقسمتی سے حکمران عوام سے مخلص نہیں جس کی وجہ سے عوام پریشان،بدحال اورمسائل ومشکلات کا شکار ہیں۔جماعت اسلامی عوام کی مشکلات ومسائل اورپریشانیوں کو ختم کرنے،مسائل کواجاگراورحل کیلئے ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد کر رہی ہے گوادر کے مسائل کے حوالے سے پہلے بھی ہماراموقف تھا کہ بااختیار ٹیم سے بامقصد مذاکرات ہی مسائل کے حل ہوسکتے ہیں تشدد،گرفتاری،مقدمات سے مسائل میں کمی کے بجائے تشددوپریشانی اورمشکلات میں اضافہ ہوسکتاہے۔