کسی کو سیاسی طور پر مائنس نہیں کیا جاسکتا، خواجہ سعد رفیق
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) وزیرِریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کسی کو سیاسی طور پر مائنس نہیں کیا جاسکتا، انسان اپنے کرتوتوں کی وجہ سے ہی مائنس ہوتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا اکٹھ حکومت کرنے کیلئے نہیں، آئین کی حکمرانی کیلئے ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی استحکام کی ذمہ داری صرف وفاق کی نہیں صوبوں کوبھی کردارادا کرناہوگا، سیاسی استحکام کیلئے سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے۔