پیپلز پارٹی ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرسکتی ہے،سردار سر بلند جوگیزئی
صحبت پور(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں بلوچستان کے طول وعرض سے سیاسی شخصیات کی شمولیت جو سلسلہ شروع ہو چکا ہے وہ خوش آئند اور اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرسکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی نوشکی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ایم ابراہیم بلوچ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا پی ٹی آئی کو قوم پر مسلط کرنے کا تجربہ بری ناکام ہوا پی ٹی آئی نہ نہ صرف ملک و قوم کو بحرانوں سے دوچار کر دیا بلکہ ملک میں غیر سیاسی سوچ کو پروان چڑھائی اور سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا انہوں نے سینیئر پارلیمنٹیرین اور سیاسی شخصیات کی شمولیت نے ثابت کردیا کہ باقی تمام جماعت عوام کی خدمت اور ترقی میں ناکام ہوچکے ہیں مزہبی قوم پرست اور باقی سیاسی جماعتوں سے عوام بیزار ہوچکے ہیں لوگ پیپلز پارٹی کو اپنی نجات دہندہ سمجھتے ہیں پیپز پارٹی برسراقتدار آکر دوبارہ عوام کو صوبائی خودمختاری اور این ایف سی ایوارڈ آغاز حقوق بلوچستان سے حقیقی معنوں میں مستفید کرینگے جو ہماری اقتدار کے ختم ہونے کے بعد حکمرانوں نے فریز کررکھے ہیں انہوں نے کہا بلوچستان سے مزید وزرا اور سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے جس سے پارٹی مزید فعال اور متحرک ہوگی اور اس کے 2023 کے الیکشن میں مثبت اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کارکن اور عہدیدار اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق قائم رکھتے ہوئے پارٹی میں نہ صرف ڈسپلن برقرار رکھے بلکہ ساتھ ہیں الیکشن کی بھی تیاریاں کریں۔