پیراسٹ انجیکشن کے استعمال کو فوری روکنے کی ہدایت، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی
پاکستان(ڈیلی گرین گوادر) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ( ڈریپ) نے انجیکشن پیراسٹ ( پیراسیٹامول ) کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ قرار دے دیا۔ ڈریپ کے مطابق یہ انجیکشن درد اور بخار کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، ڈریپ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیرا سٹ 100 ایم ایل انجیکشن بیج نمبر CJ170 غیر معیاری ہے ۔اعلامیے کے مطابق انجیکشن میں کالے رنگ کے ذرات انسانی آنکھ سے دیکھے جا سکتے ہیں، 20 نومبر 2022 کو تیار ہونے والے انجیکشن کی مدت 20 نومبر 2024 کو ختم ہو رہی ہے، متعلقہ پیراسٹ انجیکشن کے استعمال کو فوری روکنے کی ہدایت کردی ہے۔