پرویز الہیٰ اپنا اعتماد کھو بیٹھے ہیں انکو ہرصورت اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا پڑیگا، سردار یعقو ب ناصر
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدرسابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے اعلان کردہ بلوچستان کے 12 اضلاع کے دانش سکولوں میں سے ایک دانش گرلزسکول ضلع دکی میں بھی تعمیر کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کی بھر پورکوشش کر رہا ہوں۔ اس سے قبل دکی و لورالائی میں نادرا سینٹرز اور بجلی کے دو فیڈر بھی منظور کرائے وفاق کے ترقیاتی منصوبوں میں اپنے حلقے کے تمام اضلاع کیلئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی کوشش حتمی مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی قسمت بدلنے کا کوئی دعویٰ نہیں کرتا لیکن خلوص نیت سے کام کیا جائے تو اسمیں اللہ کی مدد ضرور شامل ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت عوام کا منتخب نمائندہ نہیں ہوں اسکے باوجود اپنے حلقے کے عوام کیمسائل سے چشم پوشی اختیار نہیں کر رہا علاقے میں امن اور ترقی کیلئے اپنا کردار ہمیشہ ادا کرتا رہونگا عام الیکشن جب بھی ہونگے حلقے سے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے اس بار کلین سوئپ کرونگا عوام نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے ملک میں جمہورت کو عمران خان کے اناڑی پن سیاست سے کوئی خطرہ نہیں ہے مدت ہم ضرور پوری کرینگے تاکہ منتخب اسمبلی اپنی مدت پوری کر سکے آٹا بحران عارضی ہے حکومت اسکے لیئے اقدامات اٹھا رہی ہے آٹا مافیا کے سامنے حکومت کسی صورت بے بسی کا اظہار نہیں کریگی ملک میں شفاف الیکشن ہونگے انتخابی اصلاحات کرینگے مردم شماری کیلئے کام کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اسکے بعد نئی حلقہ بندیاں کی جائیں گی پنجاب میں پرویز الہی اپنا اعتماد کھو بیٹھے ہیں انکو ہرصورت اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا پڑیگا اپوزیشن کو پنجاب کا تخت ہر صورت ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عام الیکشن میں بھی اپنا تعاون جاری رکھی گی رواں سال الیکشن کا سال ہے قائد مسلم لیگ ن الیکشن میں ہر حلقے میں جائیں گے اور عمران خان کی سیاست کو سمندر برد کر ینگے۔