میریونس عزیز زہری،ڈپٹی کمشنر خضدار کے جھالاوان ایکشن کمیٹی کے ساتھ کامیاب مذاکرات،21روزہ ہڑتالی کیمپ و احتجاج ختم
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کے جھالاوان ایکشن کمیٹی خضدا ر کے ساتھ کامیاب مذاکرات،21روزہ ہڑتالی کیمپ و احتجاج ختم، ڈپٹی کمشنر آفس خضدار میں میر یونس عزیز زہری ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین عبدالحمید بلوچ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ کی موجود گی میں جھالاوان ایکشن کمیٹی خضدار کے صدر صابر حسین قلندرانی کے ساتھ مذاکرات ہوئے جو کہ کامیاب رہے جس کے بعد رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری اور ڈی سی خضدارمحمد الیاس کبزئی کی قیادت میں وفد خضدار ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے ہڑتالی کیمپ جاکر ان کا احتجاج ختم کرایا اور انہیں عزت دی۔ میر یونس عزیز زہری ڈپٹی کمشنر خضدار محمد الیاس کبزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جھالاوان ایکشن کمیٹی کا جو بھی چار ٹر آف ڈیمانڈ ہے اس حوالے سے ہمارے دائرہ اختیار میں جو کچھ ہے اس میں پیش رفت ہوگی اور مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائیگی ہمیں خضدار کے شہریوں کے مفادات بے حد عزیز ہیں ہر مسئلے کا حل موجود ہے اور تمام مسائل بات چیت سے حل ہوسکتے ہیں اس لیئے آج ہم مل کر بیٹھے اور ایک دوسرے کا موقف سنا اور اس میں جھالاوان ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران نے وسعت نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر آئے،آئندہ بھی گفت و شنید سے ہی معاملات آگے برھیں گے۔اس سے قبل جھالاوان ایکشن کمیٹی کے صدر صابر حسین قلندرانی نے اپنے چار ٹر آف ڈیمانڈ سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا جس میں انہوں نے جھالاوان میڈیکل کالج خضدار، محکمہ لائیو اسٹاک خضدار،محکمہ ہیلتھ خضدار میں حقدار افراد کومبینہ طور پر ملازمتوں سے محروم رکھنے، بولان مائننگ انٹر پرائزز کی جانب سے معاہدے پر عملدر آمد نہ کرنے،معذور افراد او رخواتین کو ملازمتوں کے کوٹے میں نظر انداز کرنے، درجہ چہارم کی ملازمتوں پر ڈسٹرکٹ کے بجائے دوسراضلاع کے افرا د کو ملازمتیں دینے سے متعلق چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا، خضدار ٹیچنگ ہسپتال میں عوام الناس کو سہولیات کی مکمل فراہمی،ٹراما سینٹر خضدار،لیبر ہسپتال خضدار کی فوری بحالی کا مطالبہ پیش کیا گیا،خضدار میں لینڈ مافیا کو دوسروں کی اراضیات پر تجاوزات سے روکنے،مفت گندم بیج تقسیم سے متعلق و دیگر بہت سارے امور سے متعلق چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا۔ اس مذاکرات میں ایگزیکٹو آفیسرز و محکمہ جات کے نمائندے وڈیرہ محمد صالح جاموٹ پروفیسر ڈاکٹر نوراحمد مغیری ڈاکٹر بشیراحمد بنگلزئی ڈاکٹر محمد انور زہری مراد گزوزئی انجینئر لیاقت موسیانی ثاقب فیض بلوچ نادر مسیح عبدالقیوم عمرانی و دیگرموجود تھے۔ جب کہ جھالاوان ایکشن کمیٹی خضدار کے صدر صابرحسین قلندرانی بشیراحمد رئیسانی منیراحمد زہری پی ٹی آئی خضدار کے صدر حاجی محبوب کرد جے یوآئی کے رہنماء رئیس محمد اکبر گنگو جے یوآئی رابطہ کے نمائند ے مولانا محمد حسن شاہوانی حافظ سید ثناء اللہ شاہ و دیگر موجود تھے۔