مولانا ہدایت الرحمن قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے،میر ضیاء لانگو
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہاہے کہ گوادر میں شر پسندوں کیخلاف کارروائی کی ہے عام شہریوں کو بچانے کیلئے فورسز کی تعداد میں اضافہ کیا لیکن طے ہے کہ قا نو ن ہاتھ میں لینے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتیں گے مولانا ہدایت الرحمن قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔ یہ بات انھوں منگل کو اپنے دفتر میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہی۔ میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھاکہ گوادرمعاملے پرجماعت اسلامی کے رہنما ء لیا قت بلوچ سے ملاقات ہوئی ہے لیاقت بلوچ سے ابھی ملاقا ت ہوئی زیادہ باتیں نہیں ہوئیں جو بھی بات ہوئی سب کیساتھ شیئر کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ جہاں قا نو ن کی بات آجاتی ہے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے ہرمعاملے پربات ہوسکتی ہے،قانون کوہاتھ میں لینے کے حوالے سے کچھ نہیں کرسکتاکسی کوقانون ہاتھ میں نہیں لینے کی اجازت نہیں دیں گے،صوبائی وزیر داخلہ نے کہاکہ گوادرمیں 600سے زیادہ افراداحتجاج کررہے تھے اسی لئے سیکورٹی فورسزکی تعدادمیں اضافہ کیاگیااگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرنیوالا گرفتار نہیں ہوا تو تین سال بعدبھی گرفتار ہوجاتاہے مولانا ہدایت الرحمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔