مصر، بے رحم شوہر نے اپنی بیوی کو فیس بک لائیو آکر ذبح کردیا
قاہرہ(ڈیلی گرین گوادر) مصر میں بے رحم شوہر نے اپنی بیوی کو فیس بک لائیو آکر ذبح کردیا اور کٹے سر کے ساتھ اپنی سیلفی سسرال والوں کو بھیج دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی پولیس جب سفاک شوہر کو گرفتار کرنے پہنچی تو وہ اپنی بیوی کی سرکٹی لاش کے ساتھ فیس بک لائیو پوسٹ کر رہا تھا۔
پولیس دیکھ کر بے رحم قاتل نے اپنے تینوں کم سن بیٹوں کو دبوچ لیا اور دھمکی دی کہ اگر اسے جانے نہیں دیا گیا تو وہ تینوں بچوں کا گلا کاٹ دے گا۔پولیس ٹیم نے ملزم کو باتوں میں الجھائے رکھا اور موقع دیکھ کر اسے گرفتار کرلیا۔ تینوں بچے بھی خیریت سے ہیں۔
ملزم نے پولیس کو بتایا کہ بیوی سے جھگڑا ہوا تھا جس پر غصے میں آکر پہلے اسے تشدد کرکے قتل کیا اور پھر گلا کاٹ دیا۔ہمسائیوں کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا اور بیوی اسے چھوڑ کر بھی چلی گئی تھی لیکن بعد میں صلح ہوگئی۔