صوبائی وفاقی حکومتیں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرے آٹے کے بحران پر بہت جلد قابو پا جائے گا،ملک سکندر خان ایڈووکیٹ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ صوبائی وفاقی حکومتیں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرے آٹے کے بحران پر بہت جلد قابو پا جائے گا جمعیت علماء اسلام نے سب سے پہلے مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کے خلاف آواز بلند کی ہے جمعیت علماء اسلام عوام کے حقوق کے علمبردار جماعت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی جنرل کونسل کے رکن مولانا حافظ غلام مصطفی سومرو جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی سرپرست اعلی مولانا حکیم حبیب اللہ بڑیچ ضلعی معاون ناظم مالیات حاجی قاسم خان خلجی ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی حاجی نامدار بڑیچ سوشل میڈیا کے رکن کلیم اللہ قاری جمعہ خان ودیگر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ عوام کی مفاد کے لئے آواز اٹھائی ہے جمعیت علماء اسلام عوام کے مفاد اور ملکی استحکام پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ناموس رسالت ناموس صحابہ اور آئین پاکستان میں اسلامی دفعات کے تحفظ کیلئے آئین وقانوں کے دائرے میں رہ کر دفاعی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اسلام دشمن قوتوں کا تعاقب کرتے رہیں گی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام 57 ممالک میں سب سے بڑی سیاسی ومذھبی قوت ہے اور قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن عالم اسلام کا عظیم لیڈر اور قائد ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان صرف ایک طبقہ کی جنگ نہیں لڑ رہے ہیں بلکہ تمام مذہبی طبقات کی ترجمانی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوامی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سب سے بڑی سیاسی ومذھبی قوت ہے جمعیت علماء اسلام عوام کے مسائل سے غافل نہیں ہے جمعیت علماء اسلام بلوچستان اپوزیشن میں ہوتے ہوئے عوام کی دیرینہ مسائل حل کے لیے جہد وجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ مخالفین جمعیت علماء اسلام کے مقبولیت سے خائف ہے مخالفین سے جمعیت علمائے اسلام کے کارکردگی اور مقبولیت ہضم نہیں ہورہی ہے۔