جنیوا کانفرنس کامیاب، سیلاب متاثرین کیلئے 9 ارب ڈالرز جمع کیے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنیوا سے پاکستان کیلئے ایک اچھی خبر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے جینوا میں کامیاب کانفرنس کے دوران 9 ارب ڈالرز جمع کئے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سمیت تمام عالمی برادری کے شکر گزار ہیں۔

پاکستان کے لئے ایک اچھی خبر ۔۔ ہم نے سیلاب متاثرین کے لئے جینوا میں کامیاب کانفرنس کے دوران نو ارب ڈالرز جمع کئے، ہم پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سمیت تمام عالمی برادری کے شکرگزار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے