بلوچستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں،آغا حسن بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کی زیر صدارت سی یو آئی کوئٹہ کیمپس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوااجلاس میں سیکرٹری غلام محمد میمن، پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل و دیگر متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی اجلاس میں سی یو آئی کوئٹہ کیمپس کو ترقی دینے اور بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے تاکہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے کے نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی میں آسانی ہو سکے اجلاس میں انہوں نے ہونے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ CUIکوئٹہ کیمپس کی ترقی کیلئے تمام تر اقدامات کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے