بلوچستان عوامی پارٹی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والے ایم پی ایز کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے ایم پی ایز کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا معاملہ،بی اے پی نے ارکان صوبائی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ایم پی ایز سے جواب طلب کیا جائے گا۔ایم پی ایز نے جواب جمع نہ کرایا تو الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ایم پی ایز کی رکنیت ختم کرنے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان اسمبلی میر ظہوراحمدبلیدی، میر سلیم کھوسہ،میر عارف جان محمدحسنی،میر عبدالرؤف رند سمیت دیگر نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے