بلوچستان ،13 اضلاع میں آج رات سے تیرہ جنوری تک بارش اور برف باری کا امکان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے تیرہ اضلاع میں آج رات سے تیرہ جنوری تک بارش اور برف باری کا امکان، پی ڈی ایم اے نیزیارت،کان مترزئی،کوجک ٹاپ،کولپور اور لک پاس پر برف صاف کرنے والی مشینری پہنچادی جبکہ دو روز کے دوران شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل کردی۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر خان ناصر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ پر پی ڈی ایم اے نے تیرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو الرٹ جاری کردی ہے،کوئٹہ،ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، قلات مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن،پشین اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر خان ناصر نے بتایا کہ بارش اور برف باری والے علاقوں میں مشینری اور ریسکیو کا عملہ گرم کپڑے اور ضروری اشیا بھی پہنچا دی گئیں ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گیارہ جنوری سے تیرہ جنوری تک بارش اور برف کے علاقوں میں سفرسے گریز کریں، انہوں نے کہا کہ شہری ضرورت پڑنے پر پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن سے ربطہ کر سکتے ہیں۔