جھوٹے مقدمات سے حق دو تحریک دبائی نہیں جاسکتی،مولاناہدایت الرحمن بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حق دوتحریک کے قائد جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ماؤں بہنوں،ضعیف بیمار بزرگوں اوربھائیوں کو گرفتار،تشدد،زخمی کرنے،گولیاں چلانے،چاردروچاردیواری کا تقدس پامال کرنے اورجھوٹے مقدمات بناکر قید وبندکرنے سے حق دو تحریک دبائی نہیں جاسکتی۔وزیرداخلہ،پولیس سربراہ،وزراء بیوروکریسی اور انتظامیہ مسلسل غلط بیانی کرکے حالات خراب کررہے ہیں طاقت وگولی دوھمکی وگرفتاری سے گوادر کے حالات ٹھیک نہیں ہوسکتی۔حکومت مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کیلئے گرفتار افراد کو رہا،مقدمات ختم اور اغواء ولاپتہ کیے گیے کارکنان کو فوری رہا کریں بلوچستان میں گولی ولاٹھی کے سرکار مسلسل ظلم وجبر کے مرتکب ہورہے ہیں۔قومی میڈیا حق وسچ کا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مظلوم عوام کا حق مانگنا جر م بن گیا اسمبلی ممبران،انتظامیہ آفیسرزاورسیکورٹی فورسزنے چیک پوسٹوں،ساحل اور بارڈرپر رشوت،بھتہ وغنڈہ ٹیکس کو منافع بخش کاروبار بنا لیا ہے۔ساحل پر لاکھو ں کروڑوں بھتہ لیکر ٹرالرمافیازکو کھلی چھوٹ دی گئی ہے ٹرالر مافیازآج بھی گوادرساحل سمندی حیات کی نسل کشی میں مصروف لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں اس ظلم کے خلاف حق دو تحریک آوازبلند کر رہی ہے جس پر لاٹھی چارج کرکے گولی کی زبان میں بات کرکے احتجاج کرنے والوں کو گرفتار،لاپتہ کیا جاتاہے بلاوجہ کے مقدمات بناکر جیلوں تھانوں میں قید کیا جاتاہے۔حق مانگنے والوں پر تشددکرکے خواتین ومعذوراورمجبور لوگوں کو زخمی کیاجاتاہے بدعنوانوں راشی لٹیروں کی موجودگی میں بلوچستان میں حق کیلئے آوازاُٹھانابدترین جر م بن گیا ہے حق دو تحریک کے کسی ذمہ دار وکارکن نے کوئی غیر قانونی جرم نہیں کیا کسی گملے تک کو نہیں توڑاسب جدوجہدواحتجاج قانون کے دائرے میں رہ کرآئینی حقوق مانگا جارہا ہے ہم جرائم لاقانونیت بدعنوانی اور شرپسندی سے کوسوں دور ہیں جمہوری لوگ اور ترقی وحقوق چاہتے ہیں حکمران ہمیں لاقانونیت شرپسندی کی طرف نہ دکھیلیں گوادر کے پرامن حالات خراب کرنے رات کی تاریکی میں حملہ اور فوجی آپریشن کے ذمہ دارحکومت گوادر کے قوم پرست اور بیوروکریسی وسیکورٹی فورسزہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے