کوئٹہ کے مختلف پو لیس تھانوں کے ایس ایچ او زکا تبادلہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے مختلف پو لیس تھانوں کے ایس ایچ او کا تبادلہ کر دیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پو لیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق سدارو لشا ری کو ایس ایچ او انڈ سٹریل تھانہ، روزی خان کو ایس ایچ او شہید جمیل کاکڑ، ثناء اللہ شیرانی کو ایس ایچ او عبد الخالق شہید، اعجاز محمود کو ایس ایچ او گوالمنڈی، محمود خروٹی کو ایس ایچ او ہنہ، جمیل الرحمن کو ایس ایچ او نیو کچلاک تھانہ تعینات جبکہ ثناء اللہ بلوچ کو پو لیس لائن ہیڈ کوارٹر رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے