کوئٹہ ، سستے آٹے کی فراہمی کیلئے عوام نے زرغون روڈ بلاک کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں سستے آٹے کی فراہمی کیلئے عوام نے احتجاجاًریلو ے اسٹیشن کے قریب زرغون روڈ کو بلاک کردیاتاہم بعد ازاں وزیر اعلی کوارڈینیٹر بابر یوسفزئی سے مظاہرین نے مذاکرات کے بعد روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا۔کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب زرغون روڈ پرمحکمہ خورا ک کی جانب سے سستے آٹے کی فراہمی کیلئے پوائنٹ مقر ر کیاگیاہے جہاں سستے آٹے کی فراہمی کے انتظار میں کئی گھنٹوں سے کھڑے رہے تاہم اس دوران آٹا کی عدم فراہمی کے بعد احتجا ج کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن کیقریب زرغون روڈ کو آمدورفت کیلئے بند کردیا۔ احتجاج میں مردوں کے علا و ہ خواتین بھی شامل تھیں۔مظاہرین کا کہناتھا کہ روزانہ سستے آ ٹے کیلئے انہیں گھنٹوں انتظار کرایاجاتاہے اس کے باوجود ان کو نہیں ملتا وہ حیران ہیں کیسے اپنے بچوں کا گزارا کریں۔انہوں نے مطا لبہ کیاکہ حکومت عوام کو سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنا ئے بصورت دیگر وہ احتجاجی تحریک کو وسعت دینگے۔اس دو را ن وزیر اعلی کے کوارڈینیٹر بابر یوسفزئی، اور ڈائریکٹر فوڈ جابر بلوچ موقع پر پہنچ گئے پولیس اور انتظامیہ بھی انکے ہمراہ تھیں۔ انہوں نے مظا ہر ین سے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ عوام کیلئے سستے آ ٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گئے اور کل گیارہ بجے اس سیل پوا ئنٹ پر آٹا پہنچے گا جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے