پیپلز پارٹی کے دروازے ملک کے تمام جمہوریت پسندوں کے لیے کھلے ہیں،فریال تالپور
کراچی (ڈیلی گرین گوادر)فریال تالپور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دروازے ملک کے تمام جمہوریت پسندوں کے لیے کھلے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے پی پی پی میں شامل ہونے والے بلوچستان کے رہنماؤں نوابزادہ جمال رئیسانی، میر فرید رئیسانی اور رحیم رئیسانی کی زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی ہے۔فریال تالپور نے نوابزادہ جمال رئیسانی اور میر فرید رئیسانی کو پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کیا۔
اس موقع پر پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دروازے ملک کے تمام جمہوریت پسندوں کے لیے کھلے ہیں، ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صدر آصف علی زرداری کی فہم و فراست اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاست و عزم سے ممکن ہے۔ایم پی اے سہیل انور سیال اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان پارس ڈیرو بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔