پاکستان پیپلز پارٹی بنیادی طور پر ورکرز کلاس کی جماعت ہے ، روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کی شب روز محنت کی وجہ سے پارٹی صوبے میں ایک منظم اور موثر قوت بن کر سامنے آرہی ہے،پارٹی میں تمام تعصبات سے بلاتر ہوکر اپنے ورکرز کی عزت اور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو صوبائی سیکرٹریٹ میں سردار عبداللہ خان جعفر کی قیادت میں ملنے والے وفد اور پارٹی ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔روزی خان کاکڑ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بنیادی طور پر ورکرز کلاس کی جماعت ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی میں تمام نسلوں اور قوموں سے تعلق رکھنے ورکرز شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی میں تمام تعصبات سے بلاتر ہوکر اپنے ورکرز کی عزت اور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی عرصہ دراز سے اپوزیشن میں ہونے کے باوجود ورکرز نے پارٹی کے ساتھ اپنا رشتہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کی شب روز محنت کی وجہ سے پارٹی صوبے میں ایک منظم اور موثر قوت بن کر سامنے آرہی ہے اور انشاء اللہ آنے والے جنرل الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی پورے ملک میں شاندار کامیابی حاصل کرکے دوبارہ برسرِاقتدار آئے گی۔روزی خان کاکڑ نے سردار عبداللہ خان جعفر کو باقاعدہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ اس موقع پر سردار عبداللہ خان جعفر نے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کی عزت افزائی اور شمولیت کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشاء اللہ عنقریب اپنے خاندان اور دیگر دوستوں کے ساتھ ایک تقریب کا انعقاد کرکے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کرینگے۔ اس موقع پر آفس سیکرٹری اختر بلوچ، ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر اختر شاہ مندوخیل، لورالائی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور جعفر، کوئٹہ ڈویژن کے سنیئر نائب صدر جبار خلجی، ڈسٹرکٹ موسی خیل کے صدر خان ظاہر خان، ڈسٹرکٹ دکی کے صدر ملک شاہ خان ترین، پیپلزلیبربیوروکے صدرشاہجہانگجر، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر عین الدین کاکڑ، ڈسٹرکٹ موسی خیل کے جنرل سیکرٹری میر عجب خان موسی خیل، پیپلز یوتھ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسماعیل حقیار، فنانس سیکرٹری حفیظ اللہ شاہوانی، عصمت اللہ کاکڑ اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے