ملکی معیشت میں تاجربرادری کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، عبدالروف بڑیچ

قلات(ڈیلی گرین گوادر)سپرنٹنڈنٹ آف پولیس قلات عبدالروف بڑیچ کا قلات شہر کے انجمن تاجران کے وفد کے ساتھ ایس پی آفس میں ملاقات، اس دوران قلات بازار میں سکیورٹی و چوکیداری اور CCTV کیمروں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی ایس پی قلات کا تاجر برادری کے ساتھ باہمی مشاورت کے ساتھ یہ فیصلہ طے پایا کہ بازار میں سیکورٹی کے مزید اور بھی اقدامات اٹھائے جائینگے اور چوکیداری سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے گا، ایس پی قلات کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں تاجربرادری کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ تاجر برادری کو کاروبار چلانے کے لئے پرامن اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاجر برادری امن و امان برقرار رکھنے میں پولیس کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں اس موقع پر تاجر برادری کے وفد نے اہنے تجاویز پیش کیے اور سکیورٹی کی صورت حال کو برقرار رکھنے میں پولیس کے ساتھ ہر تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ایس پی قلات کے ساتھ ہر قسم تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔ اس موقع پولیس آفیسران، DSP میر فیصل رشید، DSP منظور احمد مینگل، SHO خدائے رحیم عالیزئی، ایڈیشنل SHO نذیر احمد عمرانی، PS حاجی نسیم شاہوانی، ٹریفک سارجنٹ عبدالمجید رئیسانی، ریڈر طاہر احمد و انجمن تاجران قلات آغا حیدر شاہ، حاجی علی، رئیس حمید،علی احمد پٹرول یونین، نانک چند، سرجیت کمار، کونسلر نریش کمار، محمد قاسم، محمد یعقوب، علی بھائی، ندیم بھائی، فہیم احمد، غلام سرور،حاجی رزاق،حاجی طور، فاروق یاسین، حاجی عبد الرحمن، میڈیا پرسنز ضیا الرحمن مینگل، امجد سلامی دیگر بھی موجود تھے میٹنگ میں سی سی ٹی کیمروں کی فعالی کو یقینی بنانے کی زیر بحث لایا گیا۔ آخر میں تاجر برادری کے ممبران نے ضلعی پولیس کے ساتھ دلی محبت اور تعاون کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی قلات کا قلات بازار مِیں مزید سیکورٹی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے