لاپتہ افراد مسئلہ اہمیت کا حامل ہے،ارکان کمیشن جلد سردار اختر مینگل سے ملاقات کرینگے،حاجی زابد ریکی

کوئٹہ(یو این اے)جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حا جی زابد ریکی نے کہا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر بنائے جانے والا کمیشن لاپتہ افراد کے لواحقین کے لئے خوش خبری لائے گا جلد سردار اختر مینگل سے ملاقات کریں گے انکے کمیشن کی فائنڈنگ کو دیکھ کر آگے چلا جائے گاپوری امید ہے کہ اس انسانی مسئلے کا کوئی مثبت حل تلاش کر لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا لاپتہ افراد کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل مسئلہ ہے جسکو حل کرنے کے لئے بلوچستان ہائی کورٹ نے واضح احکامات دیئے ہیں معزز عدالت کے حکم پر نہ صرف کمیشن قائم کر دیا گیا ہے بلکہ اس کمیشن کا پہلا اجلاس بھی منعقد ہوچکا ہے جس میں ہم نے ابتدائی طورپر کام کی نوعیت سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا ہئے ہماری کوشش ہے کہ اس کمیشن کے متواتر اجلاس منعقد کئے جائیں اور ایک اطمینان بخش سفارشات تیار کرکے عدالت عالیہ میں پیش کیں جاسکیں انہوں نے کہا کہ ہمارے کمیشن کے ارکان جلد بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ملاقات بھی کریں گے اور انکے فائنڈنگ کو جائزہ لیکر اس اہم نوعت کے مسلے پر مزید کام کیا جائے ہمیں امید ہے کہ ایک بہتر نتیجے پر پہنچ جائیں گے ہمارا کمیشن لاپتہ افرادکے لواحقین کے لئے خوشخبری لائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کمیشن کے آئندہ اجلاس سے قبل ہم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے نمائندگان سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ ان سے بھی تفصیلات حاصل کر سکیں یہ کمیشن اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر کے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم جلد کسی مثبت نتیجے پر پہنچیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے